شراب فروش کے گھر پر چھاپہ۔۔8 کروڑ روپے اور3کلو سونا برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارلحکومت بھوپال میں شراب کے بیوپاری کی املاک پر چھاپے مار کر 8 کروڑ روپے نقد، 3کلو سونا برآمد کر لیاگیا ۔
بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شراب کے بڑے بیوپاری شنکر رائے کے گھر ودیگر پراپرٹیز پر چھاپے مارے اور مجموعی طور پر آٹھ کروڑ روپے نقد اور تین کلوگرام سونا برآمد کرکے ضبط کرلیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ برآمد کئے گئے کرنسی نوٹوں میں سے ایک کروڑ روپے بیگ میں رکھ کر زیر زمین پانی کے ٹینک میں چھپائے گئے تھے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو استری اور ڈرائر کے ذریعے کرنسی نوٹوں کو خشک کرتے دکھایا گیا ہے۔چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ اور جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ جبل پور من من شرما کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے رائے فیملی سے8 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں ، اس کے علاوہ 3 کلو سونا بھی ضبط کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ترک اداکارہ کی بولڈ ویڈیو ۔۔ انٹرنیٹ پر دھوم