کورونا کے باعث 13 جاں بحق۔۔   2 ہزار 74   نئے کیس رپورٹ

Jan 12, 2022 | 10:07:AM
کورونا کے باعث مزید 13 جاں بحق
کیپشن: کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ، ایک دن میں مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 987 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 74 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 120 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.70 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث موٹروے ایم 2 بند

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار010، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار842، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 924، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 660، بلوچستان میں 33 ہزار 664، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 715 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار083افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا 5 ہزار 945، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 748 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔