شہباز شریف کا داماد اور بیٹی اشتہاری قرار ۔۔ وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 12, 2022 | 16:06:PM

(24 نیوز) احتساب عدالت نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو دائمی اشتہاری قرار دے کر ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے عمران علی اور رابعہ عمران  کو اشتہاری قرار دے کر دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے. عدالت نے قرار دیا کہ رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی گرفتاری کے بعد ان کیخلاف ٹرائل شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار راحت فتح علی مشکل میں پھنس گئے

 احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے کہا کہ  ملزموں کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے پیشی کیلئے 30 روز کی مہلت دی گئی، عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف کی بیٹی اور داماد نے عدالتی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا اور پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ہوشیاری۔۔ لاکھوں پائونڈز لیکر لندن پہنچ گئیں۔۔ ویڈیو وائرل

ریفرنس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ رابعہ عمران اور عمران علی یوسف پر بطور مالکان فاطمہ ڈویلپرز مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔

رتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے فنڈز فاطمہ ڈویلپرز کو منتقل کئے گئے رابعہ اور عمران علی کی مسلسل عدم پیشی کی بنا پر اشتہاری قرار دےکر جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔

مزیدخبریں