راہیں جُدا ۔۔بالی ووڈ کی معروف جوڑی کا بریک اپ ہو گیا

Jan 12, 2022 | 16:28:PM
سالوں ، قریبی تعلقات ، بالی ووڈ ، معروف جوڑی ،ملائکہ اروڑا ،ارجن کپور ،بریک اپ 
کیپشن: جوڑی میں بریک اپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سالوں سے قریبی تعلقات میں رہنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا آخر کاربریک اپ ہوہی گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جوڑی کے ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ گزشتہ6دنوں سے زیادہ ہوگئے ہیں، ملائکہ اروڑا اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں  وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں، کہا جارہا ہے کہ وہ انتہائی غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارجن کپور بھی ان دنوں میں ایک بار بھی ان سے ملنے نہیں گئے، ارجن کو 3 دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کے لیے دیکھا گیا تھا، ریا کا گھر ملائکہ کے گھر کے بالکل قریب ہے اور اس کے باوجود اُنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں شرکت کرتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ یہ واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ جوڑے کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ دوسری جانب ابھی تک ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سٹیج اداکارہ شوہر سمیت گرفتار۔۔جرم جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
 خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے مگر اب دونوں کی اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شادی  کی تقریب میں دلہے کی دلہن کیساتھ  عجیب حرکت۔۔ دیکھنے والے حیران۔۔ ویڈیو وائرل