(24 نیوز )ممبر صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دونوں شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب خود اس کیس کی نگرانی کر رہے تھے ، دونوں ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے خفیہ اطلاعات پر 10 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں خفیہ آپریشن کے دوران انہیں گرفتار کیا گیاہے ، سی سی پی او اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے گرفتاری کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دی تھیں ، ملزموں کو کل شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: راہیں جُدا ۔۔بالی ووڈ کی معروف جوڑی کا بریک اپ ہو گیا
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزموں نے پیسے لے کر بلال یاسین پر فائرنگ کی ، شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے اور سہولت کاری کرنے والے فخر اور ساجد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار راحت فتح علی مشکل میں پھنس گئے
پولیس کی تحقیقات میں ایک اور شخص کا نام بھی سامنے آ رہاہے جس نے پیسے دے کر حملہ کروایاتاہم اس شخص کا نام تاحال صیغہ راز میں رکھا گیاہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔