(24 نیوز)وفاق نے پنجاب حکومت سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی ہے ،اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط تحریرکردیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے ،خط میں اٹارنی جنرل آفس نے نوازشریف کی رپورٹس پر پنجاب حکومت کو میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہاگیا ہے کہ 11 جنوری کے کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے ضمانت کے غلط استعمال کا معاملہ زیر بحث آیا،نواز شریف لندن میں جاکر ہسپتال داخل تک نہیں ہوئے،نواز شریف ضمانت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے لندن میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، ملک میں قیمت کیا رہی ؟ جانیے
خط کے متن میں مزید کہا گیاہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق آٹھ دستاویزات جمع کرائیں، آخری دستاویز 8 جولائی 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے مزید کہاگیاہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے،میڈیکل بورڈ نواز شریف کی لندن میں مصروفیات کا بھی جائزہ لے،پنجاب حکومت میڈیکل بورڈ کی سفارشات جلد بھجوائے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق ماہرین کی رائے ملنے پر نوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا، ماہرین نے نوازشریف کی صحت بہتر قراردی تو ان کے معالج سے رابطہ کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے لگتا ہے، پی ٹی آئی والوں نے راکٹ خرید لیا۔۔! جس نے یہ تقریر نہیں سنی۔۔اس نے کچھ نہیں سنا۔۔!