ہمارے ہیلی کاپٹر واپس کرو۔۔ ردعمل پر مجبور نہ کریں۔۔ طالبان نے دو ملکوں کو دھمکی دیدی

Jan 12, 2022 | 18:06:PM
افغانستان، امریکی، ہیلی کاپٹرز
کیپشن: امریکی ہیلی کاپٹرز(فوٹو بشکریہ رائٹرز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے تاجکستان اور ازبکستان سے افغانستان کے ہیلی کاپٹروں کو لوٹانے کا دوبارہ مطالبہ کر دیا۔

ایرانی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب نے تاجکستان اور ازبکستان سے اپنے ملک کے ہیلی کاپٹر لوٹانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے انتباہ  دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ازبکستان اور تاجکستان، طالبان کو رد عمل دکھانے کے لئے مجبور نہ کریں۔اس سے پہلے طالبان حکومت کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ کابل کے سقوط کے وقت افغانستان کے 40 ہیلی کاپٹر تاجکستان اور ازبکستان منتقل ہوئے ہیں۔طالبان کے مطابق سابق افغان حکومت کے اختیار میں 289 ہیلی کاپٹروں میں سے81 ملک کے اندر باقی رہے جن میں 50 کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان حکومت نے کچھ دن پہلے دعویٰ  کیا تھا کہ ملک کے درجنوں ہیلی کاپٹروں کو سابق حکومتی عہدیداروں نے تاجکستان، ازبکستان اور امریکہ منتقل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: