(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست نیو میکسیکو کی رہنے والی ایک نوجوان خاتون نے اپنے ایک نوزائیدہ بچے کو تمام تر بے رخی اور بے رحمی کے ساتھ کوڑے دان میں پھینک دیا، تاہم چند گھنٹوں کے بعد ایک شخص نے بچے کے رونے کی آواز سن کر اسے کوڑے دان کے کنٹینر سے نکال کر اسکی جان بچائی۔اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر نوجوان لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو میکسیکو کی رہائشی 18سالہ الیکسس ایویلا کو دوپہر کے وقت ہوبز میں نارتھ تھورپ سٹریٹ پر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس لڑکی نے کار سے ایک سیاہ رنگ کا تھیلا نکال کر کنٹینر میں پھینکا۔ تاہم بچے کےرونے کی آواز سن کر قریبی کھڑے ایک سشخص نے شک ہونے پر کنٹینر میں جھانک دیکھا تو کالے شاپر سے بچہ زندہ مل گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر الیکس ایویلا کے گھر چھاپہ مارا اور اس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ۔ رپورٹ کے مطابق ایویلا پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسے پیر کو لی کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ایویلا کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی کے ایک سال سے کسی لڑکے سےتعلقات تھے تاہم دونوں نے ایک دوسرے کو اب چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارے ہیلی کاپٹر واپس کرو۔۔ ردعمل پر مجبور نہ کریں۔۔ طالبان نے دو ملکوں کو دھمکی دیدی