وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ 

Jan 12, 2022 | 19:18:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،وفاقی وزرا، آرمی چیف بھی ہمراہ تھے ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکا کا استقبال کیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا، وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں کا اطمینان کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ایوان میں کیسے آئے۔؟ سکیورٹی کہاں ہیں ، ان کو اسمبلی سے باہر پھینک دیں۔۔ قومی اسمبلی میں بڑی ہلچل

مزیدخبریں