حریم شاہ کو لاکھوں برطانوی پائونڈ کے ساتھ ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا،تحقیقات شروع

Jan 12, 2022 | 19:25:PM
ٹک ٹاکر، حریم شاہ ، ہاتھوں ، برطانوی، کرنسی
کیپشن: ٹک ٹاکر حریم شاہ  ہاتھوں میں برطانوی کرنسی لئے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پاکستان سے رقم لے جانے کے دعوے سے مکرگئیں۔ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھاری رقم کی منتقلی کی اعترافی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد حریم شاہ نے کہا ہے میں نے تو ایسے ہی ویڈیو بنا ئی تھی،میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تومعذرت چاہتی ہوں۔ ادھر حریم شاہ کی جانب سے لاکھوں پاؤنڈز بیرون ملک لے جانے کے دعویٰ کے بعد ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ ایف  آئی اے حکام نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کافیصلہ  کیا ہے ۔خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔  وفاتی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ویڈیو میں حریم شاہ خود  بھاری رقم کی منتقلی کا اعتراف کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کافی نقدی پکڑے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حریم کو پیسے کی دھوم مچاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، اس سے قبل بھی سوشل میڈیا سٹار نے ایسی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں ۔حریم نے انکشاف کیا کہ اس نے حال ہی میں یو کے کے لیے فلائٹ لی ہے اور اگرچہ ٹک ٹاکر بحفاظت  لندن پہنچ گئی لیکن اسے ابھی معلوم ہوا کہ اتنی رقم برطانیہ کی پروازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری



 

 

 

 

 

Powered By