(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں تعلیم اور صحت کی وزارتوں کی جانب سے 23 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پرائمری اور کنڈرگارٹن کی سطحوں میں طلبا اور طالبات کی دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے ملک بھر میں یونیفارم سٹورز پرسکول یونیفارم اور دیگر سامان کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سکول یونیفارم کی دکانوں میں سے ایک کے سیلز آفیشل محمد ھوساوی نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے دو سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے جمود کے بعد سعودی عرب میں سکول یونیفارم کی دکانیں کھل گئی ہیں اور ان میں کاروبار بھی شروع ہوگیا ہے۔ پرائمری اور کنڈرگارٹن کے طلبا کے لیے سکولوں کے سامان پر گردو غبار پڑ چکا تھا اور یہ کاروباری طبقہ سخت مشکلات سے دوچار تھا۔ جیسے ہی حکومت کی طرف سے سکولوں میں حاضری کے ساتھ تدریسی عمل کی بحالی کا اعلان کیا تو یونیفارم سٹوروں اورسٹیشنری کی دکانوں پر رونقیں بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: استغفراللہ۔۔نوزائیدہ بچے کو کوڑے دان میں پھینکنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل۔۔آگے کیا ہوا۔۔؟