(24 نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے بھر پور حملہ کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20.22 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 3.32 فیصد رہی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت، سکردو اور غذر میں کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ میرپور آزادکشمیر میں کورونا کی شرح 10 فیصد رہی، اسلام آباد میں کورونا کی شرح 4.56 اور لاہور 7.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 1.47 فیصد ،پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 3.53فیصد ، صوابی 2.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق بنوں، مردان، ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح صفر فیصد رہی اور ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کورونا کی شرح 1 فیصد سے کم رہی، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بہاولپور، سوات اور نوشہرہ میں کورونا کیسز کی صفر شرح ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: