(24 نیوز)قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کے معاملہ پر اپوزیشن نے کل احتجاج کی حکمت عملی مرتب کرلی ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے کل قومی اسمبلی اجلاس کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے کارکنوں کو بھی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایات کردی ہے۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنما کل پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مختصر مشاورت کا بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی منی بجٹ منظور کرانے کے لئے اپنے نمبرز پورے رکھنے کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو بھی کل سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کل پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکیورٹی بھی غیر معمولی طور پر بڑھائے جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلا مر گیا لیکن شہناز گل زندہ ۔۔تازہ تصویروں نے دھوم مچا دی