تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ اہم اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
وزارت تعلیم حکام کے مطابق کانفرنس آج ہوگی جس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکام نے بتایاکہ کانفرنس میں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر غور ہوگا جبکہ سمارٹ سلیبس اور ہفتے میں تین دن کلاسز کی تجاویز پر بھی زیر غور آئیں گی۔وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کی تجویز پر بھی غور ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: راہیں جُدا ۔۔بالی ووڈ کی معروف جوڑی کا بریک اپ ہو گیا