رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کااجلاس، اہم ٹاسک سونپ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،رانا ثنا اللہ نے رانا مشہود، خلیل طاہر سمیت دیگر ارکان کو مختلف ٹاسک سونپ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس جاری ہے، متحدہ اپوزیشن اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کررہے ہیں ،مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کے ارکان سمیت اتحادی اجلاس میں شریک ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غوروخوض کیا جارہا ہے ،اجلاس میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ لینے کی ممکنہ صورتحال پر مشاورت ہوئی،اجلاس کے شرکا کا پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی لمحہ بالمحہ رابطہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی ، پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے؟ تعداد اور نام سامنے آگئے
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آج اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی گئی تو ارکان ووٹنگ پر کڑی نظر رکھیں ،حکومت جعلی ارکان کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل کر سکتی ہے ،رانا ثنا اللہ نے رانا مشہود، خلیل طاہر سمیت دیگر ارکان کو مختلف ٹاسک سونپ دیئے ۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہر کر دیئے،ہمارے پاس ایک اور سرپرائز ہے ، ڈپٹی سپیکر