(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاکہ قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو کل پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنوں منوں جس طرح بھاگے سب کے سامنے ہے، ملک بدترین حالات سے دوچار ہے، لاہور میں بہت دونوں بعد بارش ہوئی ہے، موسم خوبصورت ہوگیا، ڈینگی مچھروں میں بھی کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثنااللہ اور عطا تارڑ کو آج اچھے موسم میں اسلام آباد بھاگنا پڑا، یہ لوگ پنجاب کا اقتدار تو نہ لے جاسکے مگر سٹور سے نیند کی گولیاں ضرور لے جائینگے، یہ کہہ رہے تھے پنجاب میں تبدیلی نہ لائے تو نام بدل لیں گے۔
فواد نے کہا انہوں نے اپنا نام نہ جانے کیا رکھنا ہے، ہم نے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے، تحریک انصاف کے ممبران نے اربوں کروڑوں کی پیشکش کو ٹھکرایا، یہ پہلی بار ہے کہ لوگوں تمام لالچ کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا ہم الیکشن کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں۔