شہر قائد میں 24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائمز کی 149 وارداتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 149 وارداتیں ہوئیں، ملزمان نے شہریوں کو 62 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلز سے محروم کردیا۔
وارداتوں کے دوران 4 کاروں سمیت 61 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق 149 اسٹریٹ کرائم میں ضلع شرقی میں 46، وسطی 41، کورنگی 21 اور غربی میں 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ضلع ملیر اور سٹی میں 8-8 جبکہ جنوبی اور کیماڑی میں اسٹریٹ کرائم کے 5-5 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز نے سرجانی پولیس تھانے کی حدود میں ایک شخص سلیمان کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا جبکہ مزاحمت پر عظیم نامی شخص کو سپرمارکیٹ پولیس ضلع وسطی کی حدود میں زخمی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ملتان،سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں پولیس نے 5 انکاؤنٹر کیے جس میں 7 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
کراچی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 13 اسٹریٹ کرمنلز واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اسی طرح ضلع شرقی، کورنگی، غربی اور کیماڑی میں 4 سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر 123 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 30 اسٹریٹ کرمنلز، 2 قاتل، 20 غیرقانونی اسلحہ، 22 منشیات فروشوں اور 48 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔