عامر لیاقت وائرل ویڈیو کیس: عدالت نے دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف ٹی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت سے متعلق آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ دعائے عامر کو طلب کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے مدعی مقدمہ دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیے:دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی میدان میں اتر آئیں، بڑا مطالبہ کردیا
دانیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا تھا کہ دانیہ شاہ بے گناہ ہیں ویڈیوز انہوں نے وائرل نہیں کیں ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دانیہ شاہ کی ضمانت خارج کرنے پر انہیں جیل بھیجا تھا۔ دعائے عامر کی جانب سے والد کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: عامر لیاقت مرحوم کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک کا معاملہ ,دانیہ شاہ عدالت میں پیش