سونا پھر مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونا پھر مہنگا ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1877 ڈالر ہوگئی،پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 100 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 264 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2070 روپے اور 1774 روپے 69 پیسے پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹربائیکس کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کمی ہوئی تھی ،سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ80ہزار روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 1543روپے کمی ہوئی،10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 54ہزار321روپے ہوگئی تھی۔