15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دینگے ، خالد مقبول صدیقی 

Jan 12, 2023 | 18:35:PM
ایم کیو ایم، خالد مقبول صدیقی، 15جنوری، بلدیاتی انتخابات،
کیپشن: خالد مقبول صدیقی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دینگے ،آج رات بھی حلقہ بندیاں صحیح کر دیں تو کل الیکشن کرالیں یا پرسوں،یہاں بیٹھے ہوئے تمام لوگوں کے امیدوار ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں ۔
بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے انضمام کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جو 2018 میں جیتے وہ حیران تھے اور جنہوں نے جتوایا وہ پریشان تھے، ہمیں پاکستان کو پریشان نہیں کرنا۔

قبل ازیں مصطفی کمال نے پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم خالد مقبول صدیقی کے ماتحت کام کریں گے۔ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاہے کہ آج تاریخی دن ہے آج نہ سمجھ میں آنے والے فیصلے کئے ہیں ،ہم نے پہلے بھی نہ سمجھ میں آنے والے فیصلے کئے ہیں ،ایسے فیصلے ہونے جا رہے ہیں جو سمجھ نا آنے والے ہیں ،انہوں نے کہاکہ میں بانی ایم کیو ایم کی پارٹی کو 2014 میں چھوڑ کر گیا،بانی ایم کیو ایم سے کوئی ذاتی لڑائی یا رنجش نہیں تھی ،3 سال تک ہم نے کوئی بیان نہیں دیا،مصطفی کمال نے کہاکہ مارچ 2016 کو ہم آئے ،ہم نے 2016 میں آکر سچ کہا اس وقت سچ بولنے کی سزا موت تھی ،3 مارچ 2016 کو ہم نے اپنے لوگوں اور قوم کیلئے ایک فیصلہ کیا ،ہم نے کھل کر اختلاف کیا ہے منافقت نہیں کی،

 انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی 15 برس سے کچھ نہیں کر کسی تحریک انصاف کچھ نہیں کر سکی ،کراچی کو پہلے بھی بنایا تھا دوبارہ اب شہرکو دوبارہ بنائیں گے،مہاجروں کیساتھ براہو گا تو شہر میں رہنے والے تمام قوموں کے ساتھ برا ہوگا، مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی میں قبضے کی تیاریاں ہو رہی ہے کوئی ضلع وسطی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،کراچی اور حیدر آباد میں پینے کا پانی نہیں ہے بجلی نہیں ہے ، تمام اداروں سے گزارش ہے کہ کراچی کے والوں کے دکھوں کا مداواکریں،ان کاکہناتھا کہ جن نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات ہیں انہیں معاف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفی کمال کا پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان