لاہور سے بازیاب ہونے والی2 لڑکیاں کراچی منتقل

دونوں سہیلیاں پلاننگ سے گھر سے نکلیں، سنسنی خیز معلومات

Jan 12, 2023 | 19:56:PM

(24نیوز)لاہور سے بازیاب ہونے والی دونوں لڑکیاں کراچی منتقل کر دی گئیں،لڑکیوں کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی کے آفس پہنچا دیا گیا۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی ابریز علی عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 دسمبر کو کورنگی کے علاقے سے کنزہ اور نائلہ لا پتہ ہوئیں،دونوں بچیاں خیبر میل ایکسپریس میں بیٹھ کر کراچی سے لاہور پہنچی تھیں،کورین بینڈ بی ٹی ایس سے متاثرہ دونوں لڑکیوں کو زمان ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور ریلوے پولیس سے تحویل میں لے کر کراچی پہنچایا۔

تفتیش کے دوران سنسنی خیز معلومات ملی ،دونوں سہیلیاں پلاننگ سے گھر سے نکلیں،کنزہ  اپنےوالد کا شناختی کارڈ اپنے ساتھ لے کر گئی تھی جس سے ٹرین کی ٹکٹیں بک کرائیں،کوریا جانے کیلئے سب معلومات لڑکیوں نے پہلے ہی گوگل سے حاصل کر رکھی تھی،لڑکیوں نے اپنے ایک کزن نوفل کو بھی ساتھ چلنےکا کہا لیکن وہ نہیں گیا ،نوفل نے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا،لڑکیاں کوریا جانے کی خواہش کا اظہار کرتی رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ کمزور،ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

دونوں لڑکیاں انتہائی خوفزدہ ہیں، والدین سے ملوا دیا گیا ہے، کنزہ کے والد جنید کا کہنا ہے کہ میری بچی کنزہ نادان ہے،نادانی میں یہ اقدام اٹھایا،میری بچی کوریا نہیں جانا چاہتی تھی البتہ کورین بینڈ کی فین ہیں، پولیس کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری بچی کا خیال رکھا۔ 

نائلہ کے والد محمد نوید کا کہنا ہے کہ بچی نے مجھے کبھی گھومنے کے حوالے سے کبھی ذکر نہیں کیا،میری مصروفیات بھی ایسی ہیں کہ میں بچوں کو گھمانے لیکر  بہت  کم جاتا ہوں،پولیس نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ،ہم شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں