راکھی ساونت کی شادی سوشل میڈیا پر تنازع بن گئی

Jan 12, 2023 | 22:14:PM

(ویب ڈیسک) راکھی ساونت کی شادی سوشل میڈیا پر ایک تنازع بن گئی ،اداکارہ راکھی ساونت نےکلمہ پڑھ لیا,ن اپنا نام بھی تبدیل کرکے 'فاطمہ' رکھ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے۔راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ کے نکاح کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہیں کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت پڑھایا جارہا ہے، بعدازاں ان کا نکاح پڑھایا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی نے عادل خان درانی کے ہمراہ 51 ہزار 786 حق مہر کے ساتھ اداکارہ کا نکاح پڑھایا۔دوسری جانب راکھی ساونت کی عادل کے ہمراہ ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں وہ نکاح نامہ تھامے کھڑی ہیں، یہ تصویر راکھی نے اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔اس نکاح نامے کو قریب سے دیکھا جائے تو اس پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ 'فاطمہ' لکھا ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام تبدیل کرکے 'فاطمہ' رکھ لیا ہے۔یہ خبر راکھی ساونت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ واقعی اداکارہ نام تبدیل کرچکی ہیں کیونکہ ایسا نہ ہوتا تو وہ تردید کرتیں۔

یاد رہےراکھی ساونت نے 2020 میں برطانیہ کے ایک بزنس مین رتیش سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اگلے سال ہی ختم ہو گئی تھی۔

مزیدخبریں