کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس 2 دن بعد گورنر کو بھیجی جائےگی، ترجمان 

Jan 12, 2023 | 22:17:PM

(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس 2 دن بعد گورنر کو بھیجی جائے گی۔
بیرسٹر سیف کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی مسئلہ نہیں ، ہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا انتظار کریں گے، ان کاکہناتھا کہ اسمبلی تحلیل ہونے پر اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیراعلیٰ کیلئے خط لکھا جائے گا، امپورٹڈحکومت کے پاس انتخابات کرانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل سمری، نواز شریف کا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

مزیدخبریں