زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 23 کروڑ30 لاکھ ڈالر کی کمی

Jan 12, 2023 | 23:07:PM
زرمبادلہ کے ذخائر، ایک ارب، ڈالر کی کمی،
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق چھ جنوری تک سٹیٹ بینک کے ذخائر 5.76 ارب ڈالر سے گھٹ کر 4.34 ارب ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالر کمی سے 5.84 ارب ڈالر رہ گئے۔
اعلامیہ کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر میں 1 ارب 23 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی،ملکی مجموعی ذخائر11.42 ارب ڈالر سے گھٹ کر 10.18 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق بڑی پیش رفت