گورنر سمری پر ضرور دستخط کریں گے،ملک احمد خان

Jan 12, 2023 | 23:35:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر ضرور دستخط کریں گے۔
نجی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے،ان کی بھول ہے کہ یہ الیکشن میں جیت جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رات 12 بجے تک اسمبلی اجلاس چلاتے ہیں، اگلے دن کی کارروائی رات 12بجکر 5منٹ پر شروع کرتے ہیں،میں نے سپیکر سے کہا ہمیں آپ کے نمبر پر اعتراض ہے جب کہ سپیکر نے پولنگ ایجنٹ تعینات کرنے کی درخواست نہیں مانی۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر نے پروسیجر کو بلڈوز کیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا،آئین اور قانون کے مطابق اسمبلی کی ووٹنگ کہیں بھی چیلنج نہیں کی جا سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 5 لوگ موجود نہیں تھے، ان کے 5 اراکین اسمبلی کی تحلیل کے خلاف تھے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اپنی سیاست کو اس نہج پر لے گئے جہاں پر ان سے بات ہوسکتی ہے نہ مذاکرات،معاشی حالات بہت خراب ہیں،نگران حکومت بڑے فیصلے لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق بڑی پیش رفت

مزیدخبریں