سندھ حکومت ایک اور بڑا قدم، ایئرپورٹ تک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ حکومت ایک اور بڑا قدم، شہریوں کے مشلات کے پیش نظر ایئرپورٹ تک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
متعلقہ حکام نے ایئرپورٹ پر بس سروس کا کام تیز کردیا، کراچی ایئرپورٹ پر ٹرائل ٹیسٹ شروع کردیا گیا، الیکٹرک بس کے ذریعے شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے،آرام دہ سفر مسافروں کو میسر ہوگا،الیکٹرک بس کے کراچی ایئرپورٹ پر ٹرائل کیلئے سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سمیت دیگر اداروں کے حکام جائزہ لے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل کرنےکا معاملہ، گورنر ہاؤس سے بڑی خبر آ گئی
ایئرپورٹ کیلئے سندھ حکومت الیکٹرک بس سروس آئندہ چند دن میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ منصوبے میں برطانیہ اور امریکا کی طرز پر سٹی ٹور کا آئیڈیا بھی شامل ہیں، بس سروس کیلئے مخصوص سڑک کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 23 کروڑ30 لاکھ ڈالر کی کمی