(مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے پر کہاہے کہ جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سے کروں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کاکہناتھا کہ پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کا ہاﺅس ہے ،اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا،ان کامزید کہناتھاکہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر عملدرآمد کرناناخوشگوار لمحہ ہو گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ گورنر پنجاب کل وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر فیصلہ کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: روس سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق بڑی پیش رفت