لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار 

Jan 12, 2024 | 00:01:AM

(سعید احمد سعید) لاہور ائیرپورٹ پر دھند کی شدت میں اضافہ، دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع  کے مطابق پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پرواز پی کے 235 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، پی کے 235 کا طیارہ رن وے پر اڑان کے انتظار میں کھڑا ہے، ایمریٹس کی دبئی جانیوالی پرواز ای کے 623 بھی اڑان نہ بھر سکی اور ایئرسیال کی مسقط جانیوالی پرواز پی ایف 736 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر! پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری ، آئی ایم ایف سے مزید کتنے ارب ڈالر ملیں گے؟

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئرسیال کی جدہ جانیوالی پرواز پی ایف 716 کو بھی اڑان کی اجازت نہیں مل رہی، تھائی ایئر کی بنکاک جانیوالی پرواز ٹی جی 346 کو بھی تاخیر کا سامنا ہے، دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہونیوالی پروازوں کے مسافر جہازوں میں موجود ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر دھند بڑھنے سے پروازوں کو روانگی کا سنگل نہیں مل رہا۔

مزیدخبریں