(ساجد بلوچ)سیاسی پنچی نئے آشیانہ کی تلاش میں نکل پڑے،ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم آفتاب شاہ نے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ واپس کر دی۔
سابق صوبائی وزیر مال خیبرپختوانخوا مخدوم مرید کاظم شاہ مرحوم کے بیٹے مخدوم آفتاب حیدر شاہ نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر جے یو آئی کی ٹکٹ لے کر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی کے 111 حلقہ مولانا فضل الرحمان نے حلقہ این اے 44 میں آتا ہے،سجادہ نشین بلوٹ شریف مخدوم مرتجز شاہ نے بھی جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر خیبرپختوانخوا اسمبلی مولانا لطف الرحمن سابق وفاقی وزیر مولانا اسد محمود مولانا ضیاء الرحمن اور موسی خان بلوچ بھی موجود تھے،پریس کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے جے یو آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ، مسلم لیگ ق نے آخر کار بڑا فیصلہ کر لیا