روپے کی قدر میں مزید بہتری،ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید بہتری آنے لگی۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے روپیہ 31 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچے آگیا،انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 80 پیسے کا ہوگیا،گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 65 ہزار پوائنٹس کی اہم حدبحال ہو گئی،جہاں،100 انڈیکس 585 پوائنٹس بڑھکر65200 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 617 پر بند ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا