ن لیگی قیادت نے دیرینہ ساتھیوں کو  ٹکٹ نہ دیکر ناراض کر دیا

Jan 12, 2024 | 11:05:AM

( رانا شہزاد،ملک رحمان،راجہ وقار )گجرات  میں مسلم لیگ ن کئی دھڑوں میں تقسیم ہو گئی، ووٹرز بھی ناراض ہو گئے۔

سابق ایم این اے چودھری جعفر اقبال کی جگہ پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے نصیر عباس کو این اے 65 کا ٹکٹ مل گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے درینہ ساتھی رضا علی وڑائچ بھی  پارٹی چھوڑ کر چودھری سالک حسین کی حمایت کیلئے تیار ہیں،میاں نواز شریف میاں شہباز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھیوں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم رکھ کر ناراض کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں جہلم میں مسلم لیگ ن نے این اے 60 اور این اے61 کے ٹکٹ کا اعلان کر دیا ،این اے 60 کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلال اظہر کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حلقہ این اے 61 سے چودھری فرخ الطاف کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ،چودھری فرخ الطاف 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے بنے تھے،چودھری فرخ الطاف سابق وفاقی وزیر چودھری فواد حسین کے کزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

دوسری جانب  تخت بھائی میں تحریک انصاف نے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 پرعلی محمد خان امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے60 پر افتخار علی مشوانی قسمت ازمائی کرینگے،پی کے 61 کا ٹکٹ اختشام خان ایڈووکیٹ کو جاری کردیا گیا۔

مزیدخبریں