جو ہم سے ہوا وہ کسی سے نہیں ہوا،الیکشن نہ لڑ سکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے تازہ بیان سامنے آگیا ،انہوں نے کہا ہے کہ طاقت کے زور پر سارا قانون ختم کر دیا گیا، جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی پارٹی کیساتھ ایسا نہیں ہوا،الیکشن نہ لڑ سکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہیں، شہباز شریف کیخلاف 24 ارب کے ثابت شدہ سکینڈلز کو معاف کر دیا گیا، بشریٰ بی بی ایک ٹرسٹی ہیں ، انکو کیوں گرفتار کریں گے؟ ٹرسٹ کی زمین کسی کی ملکیت نہیں ہو سکتی، شوکت خانم کی اربوں روپے کی زمینیں ہیں ، وہ بھی میری ملکیت نہیں ، بشری بی بی بھی ٹرسٹی ہے ایک ٹکہ بھی ہمارا نہیں ۔نہوں نے کہا کہ امجد خان کو ٹارچر کیا گیا تاکہ وہ الیکشن نہ لڑ سکے اور پارٹی چھڑائی جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا طاقت کے زور پر سارا قانون ختم کر دیا گیا، جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی پارٹی کیساتھ ایسا نہیں ہوا، جنرل باجوہ نے اگست 2022 میں مجھے اور شاہ محمود قریشی سے کہا چپ کر کے بیٹھ جاو تو دو تہائی اکثریت ملے گی ، اگر خاموش نہ ہوئے تو 30 سیٹوں تک محدود کر دیں گے، امجد خان آئی سی یو میں ہے یہ انتہا ہے ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ، ہمارے تھری ٹیئرز میں سے دو کو پارٹی چھڑا دی گئی ، اس وقت ہمار ا انڈر 16 کھیل رہا ہے۔
ضرورپڑھیں :ن لیگی قیادت نے دیرینہ ساتھیوں کو ٹکٹ نہ دیکر ناراض کر دیا
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا ن لیگ کو انہوں نے 2002 میں اشارہ ہی کیا تھا سب ق لیگ میں چلے گئے، ہم سے کوئی مذاکرات کرے گا تو ہی مذاکرات ہوں گے، الیکشن نہ لڑ سکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، پوری دنیا سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے ، باقی سب ادارے مل چکے ہیں۔ نیب کو کوئی شرم نہیں نواز شریف اور زرداری نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں حاصل کیں، نواز شریف نے 6 لاکھ میں بلٹ پروف گاڑی لی، زرداری نے تین گاڑیاں لیں، ان کے توشہ خانہ کیسز اس لیے بند ہیں کہ انہوں نے کہا ہم حاضر ہیں۔