عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کی الیکشن مقدمات میں مصروفیت کے باعث بانی پی ٹی آئی کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی، اس کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن ہیں۔
کیس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا
دوسری جانب سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی،سماعت اسلام آباد ہائی کے فیصلے سرٹیفائیڈ کاپی موصول نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دے دی تھی،سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔