ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لےلیا

Jan 12, 2024 | 15:22:PM
 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز کی غیر قانونی طور پر تیاری و فروخت کرنے والے کیلئے سخت نوٹس لے لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز کی غیر قانونی طور پر تیاری و فروخت کرنے والے کیلئے سخت نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز غیر قانونی طور پر تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ 

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کام کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انتظامیہ غیر قانونی مینو فیکچرنگ اور فروخت کو سختی سے روکے۔

مزید پڑھیں: بلا غائب،13جماعتیں ڈی لسٹ،الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کردی

وزیر اعلیٰ  نے ایل پی جی کے غیر مجاز ڈیلرز کے خلاف بھی بلا تفریق ایکشن کا حکم دے دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ سلنڈر کی غیر قانونی مینوفیکچرنگ کو روکنے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔