بلاول بھٹو تحریک منہاج القرآن کے ممبر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تحریک منہاج القرآن کے ممبر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹو کے بعد ان کے فرزند بلاول بھٹو بھی تحریک منہاج القرآن کے ممبر بن گئے ، بلاول بھٹو نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ممبر شپ فارم پر دستخط کئے، ترجمان منہاج القرآن نور اللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو تحریک منہاج القرآن کا تاحیات ممبر بنایا گیا ہے، بینظیر بھٹو شہید بھی تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رکن تھیں،بینظیر بھٹو نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کی رکنیت حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹس معیشت کیلئے نقصان دہ، ایک سال میں 300 ارب چٹکھا گئے