فرخ حبیب اور شفقت محمود الیکشن سے دستبردار

Jan 12, 2024 | 17:56:PM

(حسن علی )  عام انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی ، سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کےاہم رہنما فرخ حبیب اور شفقت محمود  نے کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے الیکشن سے دسبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے این اے 130اور پی پی 170 سے  اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے الیکشن سے دستبردار ی کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی رہنما نے سماجی رابطوں کی سائیٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کسی بھی سیٹ سے امیدوار نہیں ہوں ، الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوسری جانب سابق وزیر مملکت فرخ حبیب بھی انتخابات سے آؤٹ ہو گئے ، فرخ حبیب نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، فرخ حبیب  نے این اے 101,102, پی پی 114 اور پی پی 115 سے کاغذات جمع کروائے تھے ، فرخ حبیب 2018 میں این اے 108 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، سانحہ 9مئی واقعہ  کے بعد فرخ حبیب  پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر کے آئی پی پی میں شامل ہوئے تھے ، فرخ حبیب پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کی کوشش بھی  کرتے رہے،ٹکٹ کے لیے گرین سگنل نہ ملنے پر فرخ حبیب نے کاغذات نامزدگی واپس لیے اور اعلان کیا کہ 2024 کے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا،،فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران سے  کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں،  عام انتخابات کا حصہ نہیں ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں :  ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں پھوٹ ،نائب صدر پنجاب نے استعفیٰ دےدیا

مزیدخبریں