نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا: آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔
پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) سلیکون کراچی میں افتتاحی تقریب ہوئی، آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، سربراہ پاک فضائیہ نےمنصوبےکےوژن پرروشنی ڈالی، آرمی چیف نےایرواسپیس سائنس کےشعبےمیں پاک فضائیہ کی کوششوں کوسراہا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف یا عمران خان اگر وزیراعظم بنےتو ان کا ایجنڈا کیا ہو گا؟ بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کر دیا
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کورہیڈکوارٹرکراچی کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کو کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں اورتربیتی امورپربریفنگ دی گئی، آرمی چیف کوفوجیوں اور شہدا کے خاندانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کیےاقدامات سےبھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف کا تقریب کے دوران کہنا تھا کہ نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا، این اے ایس ٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا عمل تیز کرتے ہوئے خود انحصاری کے حصول کا باعث بنے گا، یہ منصوبہ تکنیکی ترقی کوفروغ دےگا، یہ منصوبہ قوم کیلئےخودانحصاری کاپلیٹ فام ثابت ہوگا، منصوبہ نوجوانوں اورآئندہ نسلوں کیلئےبےپناہ فوائدکاباعث بنےگا۔
دوسری جانب ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ یہ منصوبہ ایرواسپیس،سائبراورآئی ٹی کےحوالےسےبہترین منصوبہ ہے، قومی سطح پرابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کےحصول کیلئےدرست سمت میں قدم ہے، سماجی،اقتصادی،سیکیورٹی اورسائنس کےشعبوں میں مشترکہ وژن ثابت ہوگا۔