الیکشن 2024؛خواجہ سرا نایاب علی نے انتخابی نشان ’ہری مرچ‘ مانگ لیا

Jan 12, 2024 | 19:03:PM

(طیب سیف) آئندہ ماہ ہونیوالے عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں گہما گہمی جاری ہے، اس دوران خواجہ سرا نایاب علی کی جانب سے انتخابی نشان ’ہری مرچ‘ کیلئے درخواست دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نایاب علی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 اور این اے 47 سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

نایاب علی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں انتخابات کیلئے ’ہری مرچ‘ کا انتخابی نشان جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں