جماعت اسلامی نے کراچی اور فیصل آباد سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عام انتخابات 2024ء کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی اور فیصل آباد میں قومی و صوبائی اسمبلی کی تشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔
اس حوالے سے جماعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حافظ نعیم کراچی کے ضلع وسطی سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اسی طرح ضلع وسطی پی ایس 129 سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ضلع وسطی پی ایس 122 سے قاضی سید صدر الدین، پی ایس 123 سے محمد اکبر، پی ایس 124 سے محمد احمد، پی ایس 125 سے محمد فاروق نعمت اللہ، پی ایس 126 سے نصرت اللہ، پی ایس 127 سے محمد مسعود علی، پی ایس 128 سے سید وجیہ حسن اور پی ایس 130 سے حارث علی خان جماعت اسلامی کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔
ضلع ملیر پی ایس 84 سے ثاقب حسین انصاری، پی ایس 85 سے فیض احمد فیض، پی ایس 86 سے خالد خان، پی ایس87 سے معراج محمد خان، پی ایس 88 سے محمد نواز، پی ایس 89 سے شعیب حیدر جبکہ ضلع کورنگی پی ایس 90 سے محمد وسیم مرزا، پی ایس 91 سے محمد فاروق، پی ایس 92 سے مرزا فرحان بیگ، پی ایس 93 سے عبدالحفیظ، پی ایس 94 سے ارشد حسین، پی ایس 95 سے منصور فیروز، پی ایس 96 سے شفیق احمد، پی ایس 97 سے محمد خالد صدیقی، پی ایس 98 سے حماد اللہ خان، پی ایس 99 سے محمد یونس بارائی، پی ایس 100 سے نعیم اختر، پی ایس 101 سے سید قطب احمد، پی ایس 102 سے محمد نجیب ایوبی، پی ایس 103 سے محمد یونس، پی ایس 104 سے محمد جنید مکاتی، پی ایس 105 سے نعمان صابر، پی ایس 106 سے سید عبدالرشید، پی ایس 107 سے محمود عیسیٰ، پی ایس 108 سے محمد عبرت، پی ایس 109 سے محمد ذکر محنتی، پی ایس 110 سے محمد سفیان، پی ایس 111 سے غلام مصطفیٰ، پی ایس 112 سے سید خلیق الرحمن، پی ایس 113 سے محمد ارشد، پی ایس 114 سے عبدالرزاق خان، پی ایس 115 سے محمد طیب خان، پی ایس 116 سے محمد ابواضیاء پرویز، پی ایس 117 سے سید محمد رضوان شاہ، پی ایس 118 سے عبدالمجید، پی ایس 119 سے عبدالحنان خان، پی ایس 120 سے نذر محمد اور پی ایس 121 سے مولانا مدثر انصاری آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: تحریک لبیک پاکستان کا فیصل آباد ڈویژن کیلئے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان
دوسری جانب جماعت اسلامی فیصل آباد میں بھی نامزد قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار امیدواروں کا اعلان کیا اور ٹکٹ جاری کیے۔
اس موقع پر دس قومی اور بیس صوبائی حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے گئے۔
فیصل آباد میں این اے 99 سے عاصم منیر لونا، این اے 100 سے معاذ عظیم رندھاوا، این اے 101 سے شیخ محمد مشتاق، این اے 102 سے سردار ظفر حسین، این اے 103 سے شیخ افضال شاہین، این اے 104 سے رانا سکندراعظم، این اے 95 سے رانا محمد نعیم خان، این اے 96 سے رانا عبدالوحید، این اے 97 سے پیر مدثر شاہ چشتی، این اے 98 سردار عثمان ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح صوبائی حلقوں میں پی پی 98 سے محمد یاسین کاہلوں، پی پی 99 سے رانا نعیم خاں، پی پی 100 سے طاہر محمود منج، پی پی 101 سے باسم سعید چوہدری، پی پی 103 سے مہرغلام عباس، پی پی 104 پرویز علی خان، پی پی 105 سے حافظ حبیب اللہ، پی پی 106 سید خادم حسین شاہ، پی پی 107 شیخ عمیرمختار، پی پی 108 سے راؤ نصرت علی، پی پی 109 سے ظفر ادریس، پی پی 110 سے امجد قیوم پراچہ، پی پی 111 سے ڈاکٹر خالد فخر، پی پی 112 سے محمد اشفاق اعوان، پی پی 113 سے اجمل حسین بدر، پی پی 114 سے عبدالستار بیگا، پی پی 115 سے کاشف نعمان، پی پی 116 سے طہٰ خان، پی پی 117 سے رانا عدنان خان اور پی پی 118 سے ملک معراج الدین نے اپنا پارٹی ٹکٹ وصول کیا۔