مولانا فضل الرحمٰن پر آوازیں کسنے پر جے یو آئی کارکنان کا پی ٹی آئی کارکن پر تشدد، ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ایئر پورٹ پر مولانا فضل الرحمان پر آواز کسنے کا نتیجہ، جے یو آئی کارکنوں نے مار مار کر پی ٹی آئی کارکن کا بھرکس نکال دیا، اس دلخراش واقع کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی۔
مولانا فضل الرحمٰن پر آوازیں کسنے کے جاعث جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے کارکنان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن پر تماچوں، لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری ہاتھ ملَتے رہ گئے، عمران خان نے اہم رہنما اور ان کی بیٹی کو ٹکٹ جاری کردیا
پی ٹی آئی کارکن نے مولانا فضل الرحمٰن پر ’ڈیزل‘ کی آواز کسی جس پر جے یو آئی کارکنوں نے موقع پر ہی پی ٹی آئی کارکن کو پھینٹی لگا دی۔