گجرات: پی پی 28 سے سگے بھائی آمنے سامنے

Jan 12, 2024 | 23:14:PM

(رانا شہزاد) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 28 کوٹلہ سے 2 سگے بھائی عام انتخابات 2024 میں آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے پی پی 28 سے چودھری شاہد رضا  کو امیدوار نامزد کر کے ٹکٹ جاری کر دیا، پی ٹی آئی کے چودھری شاہد رضا اپنے بھائی چودھری شبیر کوٹلہ کا پی پی 28 میں مقابلہ کریں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری عابد رضا، چودھری شبیر کوٹلہ اور چودھری تنویر کوٹلہ کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان نے فیصل آباد ڈویژن کیلئے قومی اسمبلی کے امیدوار میدان میں اتار دیئے

گجرات کی سر زمین پر چاروں بھائی 2024 کا الیکشن لڑیں گے، کوٹلہ کے رہائشی 3 بھائیوں کو مسلم لیگ ن اور ایک بھائی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

مزیدخبریں