چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا دھچکا،اہم کھلاڑی باہر 

Jan 12, 2025 | 09:04:AM
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا دھچکا،اہم کھلاڑی باہر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24   نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا  کی کمر میں سوجھن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

 جسپریت بمرا  سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :بنگلا دیش کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا، اہم بولر بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام  

جسپریت بمرا  کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ جمع کرانے کے لیے توسیع مانگی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ آئی سی سی کو جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سلیکٹرز جسپریت بمرا  کی فٹنس رپورٹس کی روشنی میں ٹورنامنٹ کے قریب جا کر اسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ کے مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کا بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے دبئی میں اپنا آخری گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔