افغان حکومت دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے ختم کرے،خواجہ آصف

ہمسایہ ملک2024 میں داعش کی بھرتیوں کا مرکز رہا، وزیر دفاع:افغان وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کر دئیے

Jan 12, 2025 | 09:24:AM
 افغان حکومت دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے ختم کرے،خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کر دیئے۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش ہے، افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں سے متعلق یو این مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ موجود ہے، گروپوں میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش شامل ہیں، افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرے، افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔