"اپنی چھت اپنا گھر "پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری
چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری "اپنی چھت اپنا گھر پروگرام "کے تحت لون لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔
دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکراتی کمیٹی آج اڈیالہ جیل پہنچے گی،عمران خان سے ملاقات کا امکان
مریم نواز کااس موقع پر کہنا تھا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔