کالام میں 13 ویں سنو جیپ ریس کا آغاز

Jan 12, 2025 | 13:00:PM
کالام میں 13 ویں سنو جیپ ریس کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ)محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا  کے زیر اہتمام سوات میں 13 ویں سنو جیپ ریس کالام میں شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد نے کہا ہے کہ ریس میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاک آرمی کا تعاون حاصل ہے، ایونٹ کو کالام کے شاہی گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا ہے، ریس کیلئے 4 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے جس میں 40 سے زائد جیپیں حصہ لے رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ریس میں مرد ڈرائیورز کے ساتھ خواتین ڈرائیورز کی گاڑیاں بھی برق رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھتی نظر آئیں گی۔

محمد سعد نے مزید کہا کہ سنو جیپ ریس 4 کیٹیگریز پر مشتمل ہےجس میں  زیرو ٹو 2500 سی سی، 2500 ٹو اوپن، ونٹیج اور لیڈیز کیٹیگری شامل ہے۔