طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے،انہیں تعلیم سے محروم کر رکھا ہے:ملالہ یوسفزئی

ہرلڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کیلئے سکول جائے، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا

Jan 12, 2025 | 14:35:PM

( 24 نیوز ) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے،غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا۔

مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ  پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔

 مزید پڑھیں: لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، شہباز شریف 

ان  کا کہنا تھا مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہوگا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کریں، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کیلیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں،طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔

مزید پڑھیں:لڑکیوں کی تعلیم کیلئے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے، ہرلڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کیلئے اسکول جائے۔

سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

مزیدخبریں