گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی   کی آصفہ بھٹو سے  ملاقات،صوبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال

پولیو کی روک تھام کیلئےگورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا

Jan 12, 2025 | 15:09:PM

(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی  نے خاتون اوّل آصفہ بھٹوزرداری سے  ملاقات  کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اور آصفہ بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوا کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے کے پی میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات، مذاکراتی عمل بارے اہم مشاورت

ملاقات میں پولیو کی روک تھام کیلئےگورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں