وزیر اعلیٰ سندھ تنقید کرنے پر کراچی کے تاجروں سے ناراض

Jan 12, 2025 | 16:09:PM
وزیر اعلیٰ سندھ تنقید کرنے پر کراچی کے تاجروں سے ناراض
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)وزیر اعلیٰ سندھ تنقید کرنے پر کراچی کے تاجروں سے ناراض ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ جس کو جہاں موقع ملتا ہے برائی کرتا ہے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تنقید مسائل کا حل نہیں کراچی کے تاجر اچھی باتیں کریں اور ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ مسائل ہیں لیکن تنقید ہی اس کا واحد حل نہیں ہے۔ 

دوسری طرف تاجروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تنقید سے بچنے کیلئے کارکردگی بہتر بنانے کا مشورہ دیا ہے، چیئرمین آل کراچی تاجر اتحادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تنقید سے گھبراتی ہے، عتیق میر نے کہا کہ  ٹوٹی ہوئی سڑکوں ، امن و امان اور سیوریج کے مسائل پر تنقید نہ کریں تو پھر کیا کریں بچے گٹر میں گر کر مر رہے ماں باپ بددعائیں دیتے ہیں، سندھ حکومت کو تنقید سے بچنا ہے تو اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

مزید پڑھیں:گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی   کی آصفہ بھٹو سے  ملاقات،صوبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال