جنوبی پنجاب؛تعلیمی ادارے پیر سے کھلیں گے،اوقات کار بھی جاری

Jan 12, 2025 | 18:38:PM
جنوبی پنجاب؛تعلیمی ادارے پیر سے کھلیں گے،اوقات کار بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  جنوبی پنجاب بھر میں کل نجی اور سرکاری سکولوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کار بھی جاری کردئے۔ 

 ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام سکولوں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کے سکول 8ںجکر 45 منٹ پہ لگے گے،لڑکوں کے سکول کی چھٹی 2 بجکر 45 منٹ پہ ہوگی،لڑکیوں کے سکول 8 بجکر 30 منٹ پہ لگے گے،لڑکیوں کے سکول کی چھٹی 2 بجکر 30 منٹ پہ ہوگی۔

محکمہ تعلیم نے کہاہے کہ سردی کی شدت کی وجہ سے یونیفارم میں نرمی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی،سوشل میڈیا پہ چلنے والی تعطیلات میں اضافے کی خبر بھی بے بنیاد ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شدید سردی کی لہر،کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟محکمہ تعلیم نے اعلان کردیا