شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں،9 خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں9 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،جس میں 6خوارج مارے گئے جبکہ دو کو گرفتارکر لیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے جمطابق ایشام کے علاقے میں دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ایشام میں3خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شدید سردی کی لہر،کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟محکمہ تعلیم نے اعلان کردیا